حیدرآباد۔24(اعتماد نیوز) تلگو کے مشہور فلم اسٹار راج شیکھر کے شریک حیات
اور بی جے پی کے سرکاری نمائندے جیوتا کو چیک باؤنس کیس میں دو سال کے
لئے سزائے قید سنایا گیا۔
اسی فیصلہ کے ساتھ ہی انکے لئے نا قابل ضمانت
وارنٹ بھی جاری کیا گیا۔ چنانچہ 2012کیایک معاہدہ کے تحت قرضہ کے حصول اور
دھوکہ دہی کے الزامات کے بعد عدالت کی جانب سے یہ فیصلہ سنایا گیا۔